سلمان خان بڑی بیماری کا شکار ہوگئے؟ نئی جھلک سے مداح پریشان

سلمان خان بڑی بیماری کا شکار ہوگئے؟ بھارتی سپر سٹارنےاپنے تازہ فوٹو شوٹ اور سوشل میڈیا پیغام نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔

سلمان خان نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ کاؤ بوائے انداز اپنائے، ہلکی داڑھی اور پہلے کے مقابلے میں خاصے دبلے دکھائی دے رہے ہیں۔

تصاویر کے ساتھ انہوں نے مختصر کیپشن لکھا ’آپ لوگوں کی طبیعت کیسی ہے؟‘۔

اداکار کی یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل ایک عوامی تقریب میں ان کی شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔

تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے تبصرہ کیا تھا کہ سلمان خان معمول سے زیادہ دبلے، تھکے ہوئے اور کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ان تبصروں کے بعد مداحوں نے سلمان خان کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا تاہم اداکار یا ان کی ٹیم کی جانب سے ان کی صحت کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

Back to top button