دل کی صحت کےلیے بہترین غذائیں کون سی ہیں؟

متعدد تحقیقی مطالعوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دل کی صحت کے لیے مفید غذائیں عام طور پر وہ غذائیں ہوتی ہیں جو اینٹی اوکسیڈیڈنٹس ، وٹامن“B“ کومپلیکس، وٹامن“B6“ ، وٹامن ”B3“، وٹامن ”C“ اور“E“ کے علاو ریشے، مونو سیچوریٹڈ چکنائی اور اسی طرح ملٹی سیچوریٹڈ چکنائی سے بھرپور ہوتی ہیں۔

آسان لفظوں میں یہ کہ دل کی صحت برقرار رکھنے کے پیچھے موجود راز یہ ہے کہ قدرتی غذاؤں پر مشتمل خواراک کا نظام اپنایا جائے اور حتی الامکان پکائے گئے کھانوں سے دور رہا جائے۔

طبی ماہرین کے مطابق دل کی صحت کے لیے مفید غذائیں عام طور پر اومیگا-3 ایسڈز سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ چربی دار مچھلیوں مثلا سیلمون، میکریل اور سیرڈین میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ بادام بھِ مفید چکنائی سے بھرپور ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی سطح کو معتدل رکھتا ہے اور یہ وٹامن“E“ ، پروٹین اور ریشے سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ فلیکس بیج بھی اومیگا-3 روغنیات اور یشوں سے بھرپور ہوتا ہے۔

دل کے لیے مفید سبزیوں میں موصلی سفید ، لوبیا اور پھلیاں شامل ہیں۔ موصلی سفید کو بیٹاکیروٹین ، لوٹین، وٹامن“B“ ، فولک ایسڈ اور ریشوں کا اچھا ذریعہ شمار کیا جاتا ہے۔ لوبیا اور پھلی یہ دل کی صحت کے لیے مفید ریشوں اور وٹامن“B“ سے مالا مال ہوتی ہیں۔ جہاں تک شاخ گوبھی اور لال مرچ کا تعلق ہے تو یہ دونوں ہی بیٹاکیروٹین ، ریشوں ، فولک ایسڈز اور اسی طرح وٹامن ”C“ اور“B“ پر مشتمل ہوتی ہیں۔

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی منصوبہ بندی‘

جہاں تک پھلوں کی بات ہے تو دل کی صحت کے لیے بہت سے مفید پھل ہیں۔ ان میں سرفہرست پپیتا ہے جو کیروٹین ، بیٹا کیروٹین ، لوٹین ، اینٹی

اوکسیڈنٹس ، وٹامنز، فولک ایسڈز اور میگنیشیئم سے بھرپور ہوتا ہے۔

Back to top button