پاک افغان تنازع حل کر سکتا ہوں، مگر فی الحال کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے حل کے لیے سرگرم کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ "تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جنگ ان آٹھ تنازعات میں سے ایک تھی جنہیں میں نے گزشتہ آٹھ ماہ میں ختم کرایا، اب ایک اور تنازع رکوانا باقی ہے۔”

انہوں نے کہا، "میں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ مسائل جنم لے رہے ہیں، اور میرا خیال ہے کہ میں اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ کر سکتا ہوں ، مگر فی الحال کچھ کرنےکی ضرورت نہیں ہے ۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ دونوں ممالک کی قیادت کو اچھی طرح جانتے ہیں۔
 انہوں نے کہاپاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دونوں اچھے لوگ ہیں، مجھے ان پر مکمل اعتماد ہے۔ مجھے یقین ہے کہ پاک–افغان مسئلے کو جلد اور اچھے طریقے سے حل کر لیں گے۔

Back to top button