دوحہ میں پاکستان اور آئی ایم ایف میں مابین مذاکرات شروع

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے مابین قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اورآئے ایم ایف کے درمیان ساتویں اقتصادی جائزے سے متعلق مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوگئے۔مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط مل جائے گی۔

وزارت خزانہ کی ٹوئٹ میں بتایاگیا ہے کہ ٹیم کے آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کا پروگرام ٹریک پر آجائے گا۔

کراچی دھماکہ کرنے والے سی پیک مخالف سندھی کون ہیں؟

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مفتاح اسمٰعیل نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ کم آمدنی کے حامل طبقے کو مہنگائی سے بچاتے ہوئے ‘مشکل فیصلے’ کرنے ہوں گے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے مذاکرات میں تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے طے کردہ شرائط پر نظر ثانی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی اور آئی ایم ایف سے ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ شہباز حکومت آنے کے بعد آئی ایم ایف سے مذاکرات اپریل میں ہوئے تھے جس کے بعد وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ انہوں نے حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی مالیت اور دورانیہ بڑھانے کی درخواست کی ہے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ آئی ایم ایف بڑی حد تک راضی ہوگیا ہے تاہم اب باضابطہ مذاکرات ہونے جارہے ہیں۔

Back to top button