سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کیلئےقومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کیلئےقومی ویمنز کرکٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کی 15رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا جب کہ ٹیم میں 3 نئی کھلاڑی وکٹ کیپر بیٹرگل فیروزہ، لیگ سپینر طوبیٰ حسن اورصدف شمس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کا ٹی ٹو ئنٹی سکواڈ بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور،عالیہ ریاض، انعم امین،عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ،فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار،عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال اورطوبیٰ حسن پر مشتمل ہے۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ سیریز کیلئے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے پیش نظرعائشہ نسیم، ارم جاوید ، کائنات امتیازاورطوبیٰ حسن کی جگہ غلام فاطمہ ، صدف شمس، سدرہ امین اورسدرہ نوازکو شامل کیا گیا ہے۔
کراچی دھماکہ کرنے والے سی پیک مخالف سندھی کون ہیں؟
خیال رہے کہ کپتان بسمہ معروف، فاطمہ ثناء،عالیہ ریاض اور ڈیانا بیگ بھی دبئی میں فیئر بریک انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئی ہیں اورچاروں کھلاڑی ہفتے سے اسکواڈ کو جوائن کریں گی۔
یادرہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 26 اور 28 مئی کو جب کہ ون ڈے میچز یکم جون ، 3 جون اور 5 جون کو کراچی میں کھیلے جائیں گے، سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کل کراچی پہنچے گی۔
واضح رہے کہ ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں جب کہ پاکستان پہلی بار آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی میزبانی کررہا ہے۔
