بالی ووڈ میں جعلی ویڈیوز پر کارروائی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا؟

بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک کے بعد ایک اداکارہ کی ڈیپ فیک ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایسی حرکتیں کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا، رشمیکا مندانا سمیت متعدد شخصیات ڈیپ فیک ویڈیوز کی زد میں آ چکی ہیں۔اداکاراؤں کی آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ جعلی ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں، بالی وڈ شخصیات کی نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے پر مداح انہیں سخت تنقید کا بھی نشانہ بنا رہے ہیں، حال ہی میں اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی جعلی ویڈیو کی زد میں آئی ہیں جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے، دیگر جعلی ویڈیوز کے برعکس پریانکا چوپڑا کی ویڈیو میں صرف ان کی آواز کو تبدیل کیا گیا ہے جس میں وہ مخصوص برینڈ کی تشہیر کررہی ہیں اور اپنی سالانہ آمدنی کا بھی ذکر کر رہی ہیں۔قبل ازیں بالی وڈ اداکارہ رشمیکا مندانا کی جعلی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں لفٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا اور انتہائی تنگ اور مختصر لباس پہن رکھا تھا، ویڈیو وائرل ہونے پر اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے واضح کیا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو ان کی نہیں بلکہ اسے ایڈٹ کر کے ان کی ویڈیو بتا کر شیئر کیا گیا، ان کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے چہرے کو ان کے چہرے سے تبدیل کیا گیا، اداکارہ نے مطالبہ کیا تھا کہ اس طرح کی جعلی ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ڈیپ فیک ویڈیوز پر بالی وڈ ’’بگ بی‘‘ امیتابھ بچن نے بھی کہا تھا کہ جعلی ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، مداحوں نے عالیہ بھٹ کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا تاہم صحافیوں اور فیکٹ چیکرز نے سوشل میڈیا صارفین کو بتایا کہ ویڈیو عالیہ بھٹ کی نہیں بلکہ وہ کسی اور کی ویڈیو ہے، جسے اس قدر ایڈٹ کرکے بنایا گیا کہ اسے دیکھتے ہی ویڈیو کے اصلی ہونے کا گمان ہوتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسی طرح کتریہ کیف اور کاجول کی بھی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں تاہم اداکاروں نے اپنی جعلی ویڈیو وائرل ہونے ہر ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا۔بھارتی وزارت الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے سوشل میڈیا کے لیے جاری نئی ہدایات میں کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا کے جو بھی پلیٹ فارمز ’ڈیپ فیک ویڈیوز‘ (جعلی ویڈیوز) بنائیں گے یا پھیلائیں گے ان کو قانونی کارروائی اور جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا، بھارت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر راجیو چندر شیکھر نے پیر کو ایکس پر لکھا کہ اس طرح کی جعلی ویڈیوز اور غلط معلومات ’خطرناک اور نقصان دہ‘ صورت اختیار کر سکتی ہیں۔ڈیپ فیک ویڈیو مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعی میڈیا کی ایک قسم

ذوالفقار علی بھٹو پھانسی سےمتعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

ہے جو اصل ویڈیوز میں کسی بھی شخص کا چہرہ یا آواز تبدیل کر سکتا ہے۔

Back to top button