بھارتی میڈیا اداکارہ ہانیہ عامرکیخلاف زہراگلنےلگا

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامرکےفلم”سردارجی تھری“میں کام کرنےپربھارتی میڈیا نے زہراگلناشروع کردیا۔

چند روز قبل بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے ہانیہ عامر کے ہمراہ پنجابی فلم ‘سردار جی 3’ کا ٹریلر جاری کیا جس کے بعد بھارتی تلملا اٹھے۔

بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ بالی وڈ لائف نے رپورٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر کی دولت اور آمدن سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ہانیہ عامر کی سالانہ آمدن تقریباً 50 کروڑ روپے ہے۔ ان میں سے 43 کروڑ روپے وہ ڈراموں، فلموں اور دیگر شوبز پراجیکٹس سے کماتی ہیں، جبکہ برانڈز اور اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی اس کے علاوہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق وہ ٹی وی ڈرامہ کی ایک قسط کا معاوضہ 4 لاکھ روپے تک وصول کرتی ہیں۔

تاہم بھارتی ویب سائٹ نے یہ واضح نہیں کیا کہ سردار جی 3 میں کام کرنے کا ہانیہ عامر نے کتنا معاوضہ لیا۔

واضح رہے کہ فلم سردار جی 3 دنیا بھر میں 27 جون 2025 کو ریلیز کی جائے گی، تاہم بھارت میں اسے ریلیز نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button