بھارتی گلوکارہ شہناز گل نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کردی

بھارتی اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل نے پاکستانی ڈراموں کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ محبت اور جذبات کی عکاسی کے حوالے سے پاکستانی ڈراموں کا کوئی مقابلہ نہیں۔
ایک موقع پر گفتگو کے دوران شہناز گل نے اپنے پسندیدہ پاکستانی فنکاروں کا ذکر کرتے ہوئے ہانیہ عامر، بلال عباس خان اور فہد مصطفیٰ کے نام لیے۔
شہناز گل نے پاکستانی ڈراموں میں کہانی، جذبات اور فنکاروں کے درمیان کیمسٹری کو بھی سراہا۔
پاکستانی ڈراموں کو منفرد قرار دیتے ہوئے شہناز گل نے کہا کہ ان میں محبت کی کہانیاں انتہائی فطری محسوس ہوتی ہیں کیونکہ ان میں جسمانی قربت کے بجائے جذبات کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں محبت کے اظہار کے لیے کرداروں کا ایک دوسرے کو چھونا بھی ضروری نہیں ہوتا، بلکہ بغیر جسمانی قربت کے محبت اور اپنائیت کا اظہار ایک الگ ہی کشش رکھتا ہے۔
