باجوڑ میں انٹیلی جینس آپریشن،مطلوب  دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسزکا باجوڑ میں انٹیلی جینس آپریشن،فارنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد ماراگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان مارا گیا۔

پی ٹی آئی میں ”ش گروپ “سرگرم،عمران خان کو آگاہ کردیاگیا

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ضلع باجوڑ میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی  ۔یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں بشمول بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

Back to top button