باجوڑ دھماکے میں سابق سینیٹرہدایت اللہ سمیت 3افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول کےدھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیاگیا۔دھماکے میں ہدایت اللہ کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا۔سابق سینیٹر کے ہمراہ جاں بحق افراد میں ماموند قبائل کے ملک عرفان، ملک نذرالدین شامل ہیں۔
حکومتی ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے
پولیس نے بتایاکہ ہداہت اللہ پی کے 22 میں اپنے بھتیجے کی انتخابی مہم میں ڈمہ ڈولہ گئےتھے اور انتخابی مہم کے بعد خار واپسی پر ہدایت اللہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
صدر مملکت آصف زرداری،وزیراعظم شہبازشریف ،وزیرداخلہ محسن نقوی،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے باجوڑ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
