ایران کا جوابی وار، بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق بحرین کے شہر محرق میں امریکی ریڈار اور فضائی دفاعی نظام پر حملہ کیا گیا، جبکہ رفاع میں نصب امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو بھی میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ کویت میں امریکی ریڈار، مواصلاتی نظام اور سیٹلائٹ تنصیبات پر بھی میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ کویت کے علی السالم ایئربیس پر موجود ایم کیو-9 ڈرون ہینگر کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ احمد الجابر ایئربیس پر قائم امریکی فوجی تنصیبات پر بھی حملے کیے گئے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو آئل ٹینکروں میں دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق ایک ٹینکر نے اطلاع دی کہ آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے ایک پروجیکٹائل نے اسے نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ عمان کے علاقے لیما کے شمال مشرق میں تقریباً آٹھ سمندری میل کے فاصلے پر پیش آیا۔

 

بلوچستان بحران: ڈاکٹر مالک بلوچ کی اسلام آباد میں ملاقاتوں کا اصل مقصد کیا؟

ادھر کویتی فوج کا کہنا ہے کہ اس کا فضائی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کر رہا ہے۔

Back to top button