یومِ دفاع پر آئی ایس پی آر کی نئی ڈاکیومینٹری اور نغمہ جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ دفاع و شہداء 6 ستمبر 1965 کے موقع پر ایک نئی ڈاکیومینٹری جاری کر دی ہے۔
اس ڈاکیومینٹری میں جنگِ ستمبر کے غازیوں کی دلیرانہ داستانیں اُنہی کی زبانی پیش کی گئی ہیں۔ ویڈیو میں پاک فوج اور ریاستِ پاکستان کے باہمی تعلق، قربانی اور دفاع کے جذبے کی خوبصورت انداز میں عکاسی کی گئی ہے۔
اس موقع پر آئی ایس پی آر نے یومِ دفاع کے لیے ایک نیا ملی نغمہ "اللہ ھو” بھی جاری کیا ہے، جسے معروف گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا نے اپنی آواز میں پیش کیا ہے۔
نغمے میں پاک افواج کی جرات، قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ "اللہ ھو” کی صدائیں دشمن کو خبردار کرنے کے ساتھ قوم کے عزم اور ولولے کا اظہار ہیں۔
یہ ملی نغمہ نہ صرف سپاہِ وطن کے جانبازوں کو سلام پیش کرتا ہے بلکہ اس میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور شجاعت کو بھی اُجاگر کیا گیا ہے۔
اسی طرح، نغمے میں پاک بحریہ کے سمندری سرحدوں کی حفاظت کے عظیم کارناموں کو بھی سراہا گیا ہے، جو ملک کی بحری قوت کی مظہر ہیں۔
