وینزویلا سے کشیدگی، امریکا کا پورٹو ریکو میں ایف-35 طیارے تعینات کرنے کا اعلان

امریکا نے وینزویلا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر 10 جدید ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کیریبیئن جزیرے پورٹو ریکو میں تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارے ڈرگ کارٹلز کے خلاف جاری بحری آپریشن کا حصہ ہوں گے، جنہیں امریکہ خطے میں منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ "وینزویلا کے صدر بذات خود ایک منشیات کارٹل کی قیادت کر رہے ہیں۔”

وینزویلا کا ردِعمل:

دوسری جانب وینزویلا کے صدر نے امریکہ پر ملک کے قدرتی وسائل، خصوصاً تیل، کو چوری کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ عسکری اقدامات سیاسی مداخلت اور اقتصادی مفادات کے حصول کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

کشتی دھماکے سے تنازعہ شدت اختیار کر گیا:

یہ کشیدگی اس وقت مزید بڑھی جب امریکی فورسز نے مبینہ طور پر وینزویلا کی ایک کشتی کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔
امریکی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کشتی میں سوار افراد منشیات اسمگلر تھے جو امریکہ کی طرف بڑھ رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں تمام 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

جبکہ وینزویلا نے اس کارروائی کو "ماورائے عدالت قتل” قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے، اور بین الاقوامی برادری سے اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!