مزاحمت کریں یا نہ کریں ،اسرائیل ہمیں مار ڈالے گا،حماس رہنما

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینیئر رہنما خالد مشعل نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف 7 اکتوبر کے حملے کے نتائج سے پوری طرح آگاہ ہیں، ہم مزاحمت کریں یا نہ کریں اسرائیل ہمیں مار ڈالے گا۔ حماس کے پاس متعدد اسرائیلی فوجی یرغمال ہیں، اسرائیلی قیدیوں کو اسرائیل میں قید تمام فلسطینیوں کی رہائی کیلئے استعمال کریں گے۔قیدیوں میں اسرائیلی فوج کے غزہ ڈویژن کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔
خالد مشعل کا کہنا تھاکہ اسرائیل کے خلاف 7 اکتوبر کے حملے کے نتائج سے پوری طرح آگاہ ہیں، ہم مزاحمت کریں یا نہ کریں اسرائیل ہمیں مار ڈالے گا۔
خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 7 اکتوبر کو زمین، فضا اور سمندر کے راستے اسرائیلی علاقوں پر حملے کیے۔ ان حملوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے جبکہ حماس نے درجنوں اسرائیلی
مہاتیرمحمد نے اسرائیلی حکومت کو قاتل قرار دیدیا
فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا کر ساتھ غزہ لے گئے۔
