’’اداکارہ کنگنا کی معروف فلمی جوڑی پر الزامات کی بوچھاڑ‘‘

بھارتی فلم نگری کی معروف اداکارہ کنگنا رناوٹ نے نام لیے بغیر بالی ووڈ کی معروف جوڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ معروف ہیروئن کا ہیرو شوہر انہیں میسج کر کے ملاقات کی درخواست کرتا رہا۔

کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا نام لیے بغیر بالی وڈ کی مقبول جوڑی پر الزامات کی برسات کی ہے کیونکہ ان کے بیان سے سیدھا اشارہ عالیہ اور رنبیر پر ہی جاتا ہے۔

کنگنا رناوت نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ہیرو نے ہیروئن سے شادی اس لیے کی کیونکہ مافیا ڈیڈی نے شادی کرنے کی صورت میں ہیرو کو 3 فلموں میں کام دینے کا وعدہ کیا تھا۔

کنگنا رناوت نے اپنی انسٹا گرام سٹوری پر اس جوڑے کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ہیروئن کا شوہر اپنے خاندان کے ساتھ فیملی ٹرپ پر تھا جبکہ اداکارہ ممبئی میں اپنی بیٹی کے ساتھ موجود تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واضح ہے کہ کنگنا کرن جوہر کے ‘مافیا ڈیڈی’ کے طور پر ملوث ہونے کا حوالہ دے رہی ہیں اور کرن جوہر نے ہی رنبیر کے ساتھ 3 فلمیں سائن کیں جس میں سے ایک براہمسترا ہے۔

کنگنا نے اس جوڑی کو فرضی میاں بیوی قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ یہ دونوں اپنے گھر کے مختلف فلورز پر رہتے ہیں، اس کے شوہر نے مجھے میسج کر کے ملاقات کی التجا کی۔

اداکارہ نے کہا کہ اس جوڑی کا سچ سب کے سامنے لانا ہی ہوگا، لوگوں کو بھی پتا چلنا چاہئے کہ یہ لوگ کون ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کنگنا کا اشارہ اس لیے بھی رنبیر اور عالیہ کی طرف جاتا ہے کیونکہ رنبیر حال ہی میں اپنی والدہ اداکارہ نیتو کپور سمیت پورے خاندان کے ساتھ نیتو کی سالگرہ منانے لندن گئے تھے۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ اپنی بیٹی راہا کے ساتھ فلم ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ کی تشہیر کے لیے بھارت میں موجود تھیں، اسی کا تذکرہ کنگنا نے

قومی کرکٹر عائشہ نسیم کا اسلام کی خاطر کرکٹ چھوڑنے کا اعلان

اپنی انسٹا گرام سٹوری میں بھی کیا۔

Back to top button