صحرا میں سیر کے دوران لوگوں کے بال اچانک کھڑے ہونے کی ویڈیو وائرل

تصور کریں کہ آپ کسی صحرا کی سیر کر رہے ہوں جہاں اچانک آپ کے بال اوپر کی جانب کھڑے ہو جائیں تو پھر؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر چین کے صوبے سنکیانگ میں واقع صحرائے کومتاغ میں سیاحوں کو اس ایک انوکھے تجربے کا سامنا ہوا۔اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

صحرا میں گائیڈ کا کام کرنے والے زاہو اور سیاحوں کے ایک گروپ کو اس کا تجربہ اس وقت ہوا جب وہ ایک صحرائی ٹیلے کے اوپر پہنچے۔

اس وقت بادل چھائے ہوئے تھے اور وہاں پہنچنے پر ان کے سر اور جسم کے بال اوپر کی جانب کھڑے ہوگئے جبکہ ویڈیو میں سنسناہٹ جیسی آواز بھی گونج رہی ہے۔

زاہو نے بتایا کہ انہیں اس طرح کا تجربہ پہلی بار ہوا ہے۔ان کے موبائل فونز

وزیر اعظم کاکڑ کی نگراں کابینہ بھی ایک سرپرائز کیسے؟

اور گاڑیوں پر بھی برقی چارج کے اثرات محسوس کیے گئے۔

Back to top button