اداکارہ ماہرہ، فواد خان کس پراجیکٹ میں اکٹھے جلوہ ہونگے؟

معروف اداکارہ ماہرہ خان اور فواد خان جلد نئے پراجیکٹ میں اکٹھے جلوہ گر ہوں گے، اداکارہ ماہرہ خان نے بتایا کہ ہم دونوں کا نیا ڈرامہ ’’نیلوفر‘‘ جلد ٹی وی سکرین پر پیش کیا جائے گا۔اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمسفر کو 12 سال ہو گئے ہیں، اس دوران آپ کی محبت کا بہت شکریہ، لیکن میرے اگلے پروجیکٹ ’نیلوفر‘ کے لیے ابھی آپ کو انتظار کرنا ہوگا، اس پروجیکٹ پر ہم نے بہت محنت کی ہے، امید ہے کہ نیلوفر کامیاب ہوگا۔ماضی کا مقبول ڈراما سیریل ’ہمسفر‘ 2011 میں نشر ہوا تھا، ڈرامے کی کہانی نامور رائٹر فرحت اشتیاق کے ناول پر مبنی ہے اور اسے سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری پر بنایا گیا تھا، ڈرامے میں فواد خان اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ عتیقہ اوڈھو، حنا خواجہ بیات، بہروز سبزواری اور نور حسن رضوی نے سپورٹنگ کردار ادا کیے تھے۔رومانوی کہانی پر مبنی ڈراما سیریل نے پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں بھی کافی پذیرائی سمیٹی تھی، اس کے بعد ماہرہ خان اور فواد خان کی آن سکرین جوڑی کو بے حد پسند کیا جانے لگا تھا، ڈرامے کی کہانی کے علاوہ اس کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) بھی کافی مقبول ہوا تھا جسے وقار علی نے تحریر کیا اور گلوکارہ قرۃالعین بلوچ نے اپنی آواز میں گنگنایا تھا۔ماہرہ خان اور فواد خان ہمسفر کے بعد فلم مولا جٹ میں ایک ساتھ آئے تھے اور اب طویل عرصے بعد دوبارہ اپنے نئے پروجیکٹ ’نیلوفر‘ میں بھی دکھائی دیں گے، فلم نیلوفر کی شوٹنگ کئی عرصے سے جاری تھی تاہم اس کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا، ’’نیلوفر‘‘

اداکارہ حرا سومرو شادی کے بعد شوبز میں کیوں آئیں؟

کی کہانی امر رسول نے لکھی ہے اور وہی فلم کی ہدایات بھی دے رہے ہیں جبکہ اسے قاسم محمد پروڈیوس کر رہے ہیں۔

Back to top button