گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو کوچ مقرر کرنیکا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ جبکہ پی سی بی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق وائٹ بال اور ریڈ بال کے ہیڈ کوچز کی تلاش مکمل ہونے کے بعد اب اسسٹنٹ کوچ کی بھی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔20 اپریل تک خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں ۔اسسٹنٹ کوچ ریڈ بال اور وائٹ بال کے کوچ کا معاون ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی اسسٹنٹ کوچ کے لیے کم از کم لیول ٹو کوچ ہونا ضروری ہے، اس کے ساتھ انٹرنیشنل ٹیم، فرنچائز یا ڈومیسٹک ٹیم کے ساتھ 3 سال کا تجربہ بھی ضروری قراردیا گیا ہے۔
