ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ،ہارون خان کو شکست کاسامنا کرنا پڑا

باکو میں جاری ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے ہارون خان کو ابتدائی دو مقابلوں میں کامیابی کے بعد راؤنڈ آف 16 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مائنس 58 کلوگرام ویٹ کیٹیگری کے مقابلوں میں پاکستان کے ہارون خان نے راؤنڈ آف 64 میں سربیا کے بیلانووچ کو دو ۔ صفر سے شکست دی، ان کی کامیابی کا اسکور 6-14 اور 10-17 رہا۔

راؤنڈ آف 32 میں ہارون خان مصر کے منصور مصطفیٰ کے خلاف معرکہ آرا ہوئے۔ پہلے راؤنڈ میں مصری پلیئر ہارون پر حاوی رہے لیکن اگلے دو راؤنڈز میں پاکستانی کھلاڑی نے حریف کو آؤٹ کلاس کرکے دو ۔ ایک سے کامیابی حاصل کی۔ راؤنڈ آف 32 میں ہارون کی کامیابی کا اسکور 14-11، 2-15 اور 4-16 رہا۔ راؤنڈ آف 16 میں ہارون اپنی کارکرگی کا سلسلہ برقرار نہ رکھ سکے اور انہیں آزاد حیثیت میں کھیلنے والے روسی کھلاڑی گٹساو جیورجی نے دو ۔ صفر سے شکست دی ۔ روسی ایتھلیٹ کا ہارون کیخلاف جیت کا اسکور 4-7 اور 2-14 رہا ۔

باکو ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے چار کھلاڑی شریک ہیں جن

روسی تیل آنے پر پیٹرول کی قیمت کتنی کم ہوگی ؟اہم خبرآ گئی

میں ہارون خان کے علاوہ ارباز خان، شاہ زیب خان اور ارباز خان شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button