مودی کے دوست گوتم اڈانی امریکا میں پھنس گئے،کروڑوں ڈالرز جرمانہ

مودی کےدوست بھارت کے ارب پتی صنعت کار گوتم اڈانی کی کمپنی کو امریکا میں بڑے جرمانے کا سامنا ہے۔

اڈانی انٹرپرائزز نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی مبینہ خلاف ورزیوں کے معاملے میں امریکی حکومت کو 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم ایک تصفیاتی معاہدے کے تحت ادا کی جائے گی تاکہ ایران سے متعلق پابندیوں کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات نمٹائی جا سکیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اڈانی انٹرپرائزز نے ایران سے متعلق پابندیوں کی 32 ممکنہ خلاف ورزیوں پر اپنی ممکنہ سول ذمہ داری ختم کرنے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔

امریکا حکام کے بقول اڈانی انٹرپرائزز نے نومبر 2023 سے جون 2025 کے درمیان مائع پیٹرولیم گیس کی کئی کھیپیں ایران سے خریدی تھیں۔

امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ اڈانی انٹرپرائزز نے ایرانی گیس کی یہ خریداری ایسے وقت میں کی گئی جب امریکا نے ایران کی تیل و گیس کی برآمدات پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی تھیں۔

امریکی اداروں کی تحقیقات میں الزام لگایا گیا کہ اڈانی انٹرپرائزز کی بعض شپمنٹس کو تیسرے ممالک یا درمیانی کمپنیوں کے ذریعے منتقل کیا گیا تاکہ ایران سے خریداری کو چھپایا جا سکے۔

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس تحقیقات کے دوران دوران عالمی شپنگ نیٹ ورکس، انشورنس دستاویزات اور مالیاتی لین دین کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

Back to top button