پینٹاگون نے 10 ہزار میزائل خریدنے کا معاہدہ کرلیا

امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کئی دفاعی کمپنیوں کے ساتھ 10 ہزار کم لاگت کنٹینرائزڈ میزائل حاصل کرنے کے معاہدے کیے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پیٹاگون کا یہ اعلان ان رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکا کے میزائل ذخائر شدید متاثر ہوئے ہیں۔

پیٹاگون کے مطابق اینڈورل، کوایسپائر، لیڈوس اور زون 5 کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے تحت ’لو کاسٹ کنٹینرائزڈ میزائلزپروگرام‘ شروع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کاسٹیلیئن کے ساتھ ایک علیحدہ معاہدے کے تحت پینٹاگون ہر سال کم از کم 500 کم لاگت بلیک بیئرڈ ہائپرسونک میزائل حاصل کرے گا۔

پروگرام کے آغاز کے لیے محکمہ دفاع جون سے اینڈورل، کوایسپائر، لیڈوس اور زون 5 سے آزمائشی میزائل حاصل کرے گا۔

سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کی گزشتہ ماہ جاری رپورٹ کے مطابق امریکا کو میزائل ذخائر کو جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کرنے میں چار سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

Back to top button