قومی کرکٹ ٹیم نے واپسی کا سفر شروع کردیا

ورلڈ کپ میں بدترین شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم نے فلوریڈا سے واپسی کا سفرشروع کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، حارث رؤف، عماد وسیم، اعظم خان اور محمد عامر سمیت پاکستان ٹیم کے 6 کھلاڑی ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کر رہے۔کرکٹرز دبئی سے مختلف پروازوں میں اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے۔

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش

 

پاکستان ٹیم کے کھلاڑی 19 جون کی علی الصبح پاکستان پہنچیں گے اور بابراعظم 22 جون کو پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ورلڈکپ اسائنمنٹ کے بعد اپنے گھر روانہ ہوں گے جب کہ محمد عامر ایک دو روز امریکا میں رکنے کے بعد ڈربی شائر جوائن کرنے انگلینڈ جائیں گے۔

Back to top button