نیشنل ویمنز ٹی 20ٹورنامنٹ کاآغازکل سےہوگا

 نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کاآغاز کل سے کراچی میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں 5 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سینٹیر اوول گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کے پہلےروز 2 میچز کھیلے جائیں گے، قومی ون ڈے چیمپئن اسٹارز کا مقابلہ اسٹرائیکرز سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ اوول گراؤنڈ پر کانکررز کا مقابلہ انونسیبلز سے ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں شریک 5 ٹیمیں چیلنجرز، کانکررز ، انونسیبلز ، اسٹارز اور اسٹرائیکرز ہیں۔ ڈبل لیگ فارمیٹ میں ہر ٹیم 8 میچز کھیلے گی اور مجموعی طور پر 22 میچز کھیلے جائیں گے۔

پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں 22 مئی کو کوالیفائر میں آمنے سامنے ہوں گی جس میں فاتح 24 مئی کو فائنل میں ٹاپ رینک  ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔ فائنل نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 80 کرکٹرز حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 30 لاکھ  روپے سے زیادہ ہے۔ فاتح ٹیم کو 15 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ رنرز اپ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

Back to top button