پاکستان پرتنقید کیوں کی،بشریٰ انصاری کا جاویداخترکوکرارہ جواب

پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری کاکہناہے کہ جاویداختر’یہاں سے آپ لڈیاں ڈالتے ہوئے جاتے ہیں اور وہاں جا کر زہر اگلتے ہیں۔

سینئر اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنی ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے بھارتی فلم رائٹر جاوید اختر کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کو تو بہانہ چاہیے تھا، انہیں ممبئی میں مکان کرائے پر نہیں ملتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنا بھی کیا ڈر اور لالچ۔ آپ چپ ہی کر جائیں جیسے نصیر الدین شاہ اور باقی لوگ خاموش بیٹھے ہیں۔

بشریٰ انصاری کاکہنا ہے کہ ’انڈیا اپنی پالیسیز پر غور کرے، آپ لوگ اپنے ہی شہریوں کو تنگ کر رہے ہیں جن کی 40,40  سال پہلے شادیاں ہوئی ہیں اور وہ وہاں بوڑھی ہو چکی ہیں اب آپ انہیں پاکستان واپس بھیج رہے ہیں، یہ تو ظلم ہے کہ ماؤں سے بچے الگ کر رہے ہیں، آپ پہلے ویزہ ہی نہ دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہانہ بنا کر آپ نے یہ سب ڈرامہ کیا ہے تاکہ آپ مسلمانوں کو تنگ کر سکیں‘۔

Back to top button