نواز شریف نے سینئر قیادت، لیگل ٹیم کو لندن بلا لیا

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال اور وطن واپسی پر غور کے لیے پارٹی کی سینئر قیادت اور لیگل ٹیم کو لندن بلا لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں سابق وزیراعظم کی وطن واپسی اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی سینئر قیادت اور لیگل ٹیم کو لندن طلب کرلیا ہے۔

رواں ہفتے شہبازشریف سمیت ن لیگ کے سابق وفاقی وزار اور لیگل ٹیم لندن روانہ ہو جائیں گے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ لندن میں قائدین کی ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی سمیت دیگر ملکی سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، اور آئندہ انتخابات میں اتحادی جماعتوں کے حوالے سے بھی

گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ کیس میں اہم پیشرفت

مشاورت کی جائے گی۔

Back to top button