پاکستان ریلویز کا کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کرایوں میں اضافے کا اطلاق جمعرات 17 اگست سے ہوگا، یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آج ہی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 17 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافہ تمام ایکسپریس، شٹل، پیسنجر، انٹر سٹی ٹرینوں اور ریلوے سیلون پر ہوگا۔
