ناسا کے سپر سونک مسافر طیارے کے متعلق نئے انکشافات

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اپنے سُپر سونک ہائیڈروجن طیارے کے حوالے سے نئے انکشافات کردیے۔ناسا ایسے ماک 4 مسافر طیارے کے متعلق تحقیق کر رہا ہے جو نیو یارک سے لندن کا سفر صرف 1.5 گھنٹے میں طے کر لے۔
اگر ایسا طیارہ تیار کرنے میں کامیابی مل جاتی ہے تو پرواز کا دورانیہ موجودہ کمرشل طیاروں کی نسبت چار گُنا کم ہوگا۔یہ دورانیہ کونکرڈ طیارے کے 1996 میں بنائے گئے 2 گھنٹے 52 منٹ اور 59 سیکنڈ کے ریکارڈ کو بھی توڑ دے گا۔
اس طیارے کو کاروبار کے اعتبار سے کامیاب بنانے کے لیے زمین کے اوپر سپر
سونک پروازوں کے گزر کے متعلق اصولوں کو تبدیل کرنا ہوگا۔
