نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تیسرے ون ڈے میں کلین سوئپ کر دیا

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کر لیا۔ ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41ویں اوور میں 222 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

آغاز سے ہی انگلینڈ کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور صرف 44 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ بعد میں جیمی اوورٹن (68)، جوس بٹلر (38) اور بریڈن کرس (36) نے مزاحمت کی، تاہم باقی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جیکب ڈفی نے تین، زیک فولکس نے دو اور مچل سینٹنر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے 45ویں اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ رچن روندرا (46)، ڈیرل مچل (44)، ڈیوڈ کونوے (34) اور کپتان مچل سینٹنر (27) نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن اور سیم کرن نے دو دو جبکہ عادل رشید اور بریڈن کرس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کر کے انگلینڈ کو مکمل طور پر وائٹ واش کر دیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!