نورا فتیحی نےمراکش فٹبالر کے ساتھ تعلقات کی حقیت کھول دی

اداکارہ نورا فتحی نے کہا ہے کہ مراکش کے سٹار فٹبالر یاسین بونو کے ساتھ میری بہت اچھی دوستی ہے۔

نورا فتحی نے یاسین بونو کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے قریبی دوست ہیں اور ان کی شخصیت کو بے حد سراہتی ہیں۔

نورا فتحی کا کہنا تھا کہ یاسین بونو دنیا کے بہترین گول کیپرز میں شمار ہوتے ہیں اور انہیں ان کی کامیابیوں پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر موقع پر اپنے دوست کی کامیابیوں کا جشن مناتی ہیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ یاسین بونو کو کافی عرصے سے جانتی ہیں، تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران دونوں کے درمیان رابطے میں اضافہ ہوا۔ ان کے مطابق یاسین نہایت شائستہ، عاجز اور نرم مزاج انسان ہیں، جن کی تمام تر توجہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، سخت محنت اور تربیت پر مرکوز رہتی ہے۔

Back to top button