’پٹھان‘ فلم پر پاکستانی گانے کی دھن کاپی کرنے کا الزام

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم میں ایک پاکستانی گانے کی دھن چوری کر لی گئی یے۔ نامور پاکستانی گلوکار سجاد علی کی جانب سے اپنے پرانے گانے کی دھن ٹوئیٹر پر شیئر کیے جانے کے بعد شائقین نے بولی وڈ فلم ساز اور موسیقاروں پر دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کے گانے ’بے شرم رنگ‘ کی دھن کاپی کرنے کا الزام عائد کردیا یے۔ سجاد علی کو اس ٹوئٹ میں اپنے پرانے گانے کی دھن کو گنگناتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سجاد علی نے کیپشن میں لکھا کہ حال ہی میں انہوں نے شاہ رخ خان کی بھارتی فلم پٹھان میں آنے والے ایک گانے کو سنا تو انہیں اپنا ایک 26 سال پرانا گانا یاد آگیا۔ سجاد علی نے بتایا کہ انہیں اپنا پرانا گانا ’اب کے ہم بچھڑے تو کتابوں میں ملیں‘ یاد آگیا۔ ساتھ ہی پھر انہوں نے پرانی دھن میں ترتیب دیے گئے اپنے گانے کو گا کر بھی سنایا۔

سجاد علی نے اپنی دھن شیئر کرتے ہوئے کسی پر کاپی کا الزام نہیں لگایا، نہ ہی انہوں نے ٹوئٹ میں ’پٹھان‘ اور ’بے شرم رنگ‘ کا ذکر کیا۔ تاہم ان کی دھن سننے کے بعد کئی افراد نے ان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی دھن کو چراکر ہی شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کا گانا ’بے شرم رنگ‘ تیار کیا گیا۔

لوگوں نے بھارتی فلم سازوں اور موسیقاروں کو پاکستانی گلوکار کی 26 سال پرانی دھن چوری کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں شرم دلانے کی کوشش کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں ’بے شرم رنگ‘ کی دھن سجاد علی کے گانے سے ملتی جلتی ہے، وہیں اس کی شاعری کے بول ایک اور پاکستانی پرانے گانے ’ہمیں تو لوٹ لیا مل کے حسن والوں نے‘ سے ملتے جلتے ہیں. اسکے علاوہ ’بے شرم رنگ‘ کی دھن کو متعدد افراد نے بولی وڈ کے ہی ایک اور گانے ’گھنگرو ٹوٹ گئے‘ کی کاپی بھی قرار دیا۔

’گھنگرو ٹوٹ گئے‘ ریتیک روشن اور وانی کپور کی فلم ’وار‘ کا گانا ہے جب کہ بعض افراد نے شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کے گانے کو فرانسیسی گلوکارہ ’جین‘ کے گانے ’مکیبا‘ کی دھن کی کاپی قرار دیا۔

عمران خان باؤنڈری پر کیسے کیچ آؤٹ ہو گئے

Back to top button