پشین : سی ٹی ڈی آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع پشین میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشین میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
قطر پر اسرائیلی حملہ: شہباز شریف و دیگر عالمی رہنماؤں کے ہنگامی دورے
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 2 مشین گنیں، 2 نائن ایم ایم پستول، 2 دستی بم، دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے۔
