وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ ہوگئے۔
ریاض ایئرپورٹ پر ڈپٹی گورنر محمد بن عبد الرحمان نے وزیراعظم کو رخصت کیا، اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔
بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے بعد امریکا بھی جائیں گے، جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
