’تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے‘، رابی پیرزادہ کا خلیل الرحمٰن قمر واقعہ پر ردعمل

سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کےاغواء پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔

خلیل الرحمان کو لوٹنے والے ملزمان پکڑے گئے

رابی پیرزادہ کا کہناتھا گرفتار ملزمہ آمنہ عروج پروفیشنل مجرمہ نہیں ہےاور اگر وہ پیشہ ور ہوتی تو خلیل الرحمٰن زندہ نہیں بچتے۔رابی پیرزادہ نےکہاکہ جوغلط ہوا اس کی مذمت کرنی چاہئے تاہم اس معاملے میں خلیل الرحمٰن قمر کی بھی غلطی ہے جس کی وجہ سے ان کےساتھ یہ ہوا ہے۔

انہوں نےکہا کہ گرفتار ملزمہ پر سارا ملبہ ڈالنا درست نہیں ہے،جرم چاہےمرد نےکیا ہو یا عورت نےدونوں کو برابر سزا ملنی چاہئے۔

Back to top button