ریکوڈک منصوبہ: امریکی سرمایہ کاروں کا پہلا وفد پاکستان پہنچ گیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ریکوڈک منصوبے میں ابتدائی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا ہے۔
ایک جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی سرمایہ کاروں کا پہلا وفد پاکستان پہنچ چکا ہے، جو ریکوڈک پراجیکٹ میں ابتدائی مرحلے کی سرمایہ کاری پر غور کرے گا۔
وزیر خزانہ کے مطابق ریکوڈک میں بنیادی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، جس کے بعد منصوبے کے اگلے مراحل پر پیش رفت کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر سندھ بار کونسل کا عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیرف سے متعلق فیصلے واضح ہو چکے ہیں، اب سرمایہ کاری کو عملی شکل دینے پر توجہ مرکوز ہے۔ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدوں اور شراکت داری کی تمام تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔
