وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر سندھ بار کونسل کا عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

 

 

 

سندھ بار کونسل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیان پر سخت احتجاج کرتے ہوئے آج عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ بار کونسل نے مریم نواز سے اپنے بیانات واپس لینے اور عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

سندھ بار کونسل کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر بھرپور احتجاج کیا گیا، بار کونسل نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپنے بیانات واپس لینے اور معافی ما نگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی تنقید کا جواب سننے کا حوصلہ بھی رکھے : مریم اورنگزیب

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھاکہ میرا پانی میرا پیسا، کسی کو اس سے کیا تکلیف ہے،پنجاب کو مشورہ دینے والے اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی میں چاروں صوبوں کو ایک جیسے پیسے ملتے ہیں،آپ پیسے کہاں لگاتےہیں؟، پنجاب نے آپ کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی،آپ بھی نہ کریں۔

 

Back to top button