اداکارہ سوناکشی آج تک سلمان خان کو تحفہ کیوں نہیں دے سکیں؟

بالی ووڈ سٹار سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل پیسوں کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے انہیں چھوٹی چھوٹی ملازمتیں تلاش کرنا پڑیں، شتروگھن سنہا کی بیٹی ہونے کے باوجود کالج لائف میں انھوں نے ’’عشر‘‘(ایسا شخص جو لوگوں کو تقریبات میں بیٹھنے کی جگہ بتایا ہے، خاص کر سنیما، تھیٹر یا شادیوں میں) کی نوکری کی جس کی تنخواہ 3 ہزار روپے تھی۔بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلمی کیریئر کا آغاز سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ سے 2010 میں کیا جس کے بعد وہ کافی مقبول اداکارہ بن گئیں، میش ایبل انڈیا کو اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے بتایا کہ کالج کے دنوں میں انہوں نے ایک فیشن ویک کے دوران عشر کی نوکری سے متعلق انکشاف کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ ایک دن سلمان خان اور ان کے بھائی ارباز خان بھی شو دیکھنے آئے ہوئے تھے، یہاں میرا سامنا سلمان خان اور ارباز خان سے ہوا، فیشن شو میں جب سلمان خان نے ان کو وہاں دیکھا تو ان سے پوچھا کہ وہ ادھر کیا کر رہی ہیں؟ تو سوناکشی نے ہنس کے جواب دیا وہ یہاں کام کر رہی تھی اور ان کو اس کے 3 ہزار بھارتی روپے مل رہے ہیں، ان کے جواب پر سلمان خان ہنس پڑے اور کہا کہ اتنے پیسے سے اب تم مجھے کوئی تحفہ لے کے دو۔سوناکشی کہتی ہیں کہ وہ آج تک سلمان خان کو کچھ نہیں دے سکیں کیونکہ ان کو سمجھ ہی نہیں آتی کہ وہ سلمان خان کو 3 ہزار کا کیا تحفہ دیں؟، اس ملاقات کے دوران ارباز خان نے سوناکشی سنہا کو بتایا کہ وہ کچھ کرنے کا سوچ رہے ہیں اور وہ اس کے لیے پر فیکٹ ہو سکتی ہیں۔اس ملاقات کے ڈیڑھ سال بعد سلمان خان اور ارباز خان نے سوناکشی سے فلم ’دبنگ‘ میں اداکاری کے لیے رابطہ کیا جس نے ان کے زندگی بدل دی، سوناکشی سنہا سلمان خان کے ساتھ بڑی سکرین پہ نظر آئیں، جب ان کے فلم سپر ہٹ ہوئی تو بالی وڈ کے دروازے ان کے لیے خود بخود کھل گئے، سوناکشی نے بتایا کہ ان کو اداکاری سے کوئی لگاؤ نہیں تھا لیکن جب وہ سیٹ پہ گئیں تو اپنے آپ ہی ان کا دل لگ گیا۔

Back to top button