فیس بک پر انسٹاگرام طرز کے ویڈیو فیچرز پیش کرنے کا اعلان

فیس بک نے خاموشی سے جہاں ویڈیو فیچر میں تبدیلی کردی، وہیں پلیٹ فارم کی جانب سے جلد ہی ویڈیوز کے لیے نئے فیچرز پیش کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا۔فیس بک نے اپنے ویڈیو سیکشن میں ’فیس بک واچ‘ کا نام تبدیل کرکے صرف ’ویڈیوز‘ کردیا جب کہ اسی سیکشن میں ایک نئے سیکشن ’ایکسپلورر‘ کا بھی جلد اضافہ کردیا جائے گا۔
’ایکسپلورر‘ میں صارفین ٹرینڈنگ ویڈیوز دیکھ سکیں گے، ساتھ ہی مذکورہ سیکشن میں پلیٹ فارم کی جانب سے تجویز کردہ ویڈیوز بھی ہوں گی۔اسی طرح فیس بک کی جانب سے ’ویڈیو‘ سیکشن کو مزید بہتر بنا کر ہر طرح کی ویڈیوز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر بھی پیش کیا جائے گا۔
