سینئر اداکار انور علی طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے 71 سالہ نامور اداکار انور علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

سٹیج، ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار پھیپھڑوں اور گردوں کے امراض میں مبتلا تھے اور کئی روز سے زیر علاج تھے۔ گزشتہ شب طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں رائیونڈ روڈ کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اداکار انور علی کی نماز جنازہ سے متعلق اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انور علی کو پاکستانی فلم اور تھیٹر کے بہترین مزاحیہ اداکاروں میں شمار کیا جاتا تھا۔ اپنے منفرد اسلوب، برجستہ مکالموں اور بے مثال مزاحیہ انداز سے انہوں نے ناظرین کے دلوں پر گہرا نقش چھوڑا۔

ان کے انتقال پر مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کے ساتھی فنکاروں نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Back to top button