سپریم کورٹ نے صدارتی نظام نفاز کی درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ نے ملک اسلامی صدارتی نظام نفاز کی درخواست خارج کردی
درخواستگزارنے موقف اپنایا کہ پاکستان میں اسلامی صدارتی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں۔ ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہم بھی اسلامی نظام چاہتے ہیں۔ پاکستان میں پارلیمانی نظام حکومت ہے۔ آپ ایسا کریں پاکستان کا آئین پڑھیں۔ دستور کی کتاب کا رنگ بھی سبز ہے۔ آئین پاکستان میں اللہ کے نظام کا ذکر ہے ، آئین کا آغاز اللہ کے ذکر سے ہوتا ہے۔ قران پاک کا آئین پاکستان میں ذکر ہے، آئین کا آرٹیکل 227 کے مطابق کوئی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بن سکتا۔
چیف جسٹس نے درخواست گزار سے مکالمہ کیا کیا آپ کو ان باتوں سے اختلاف ہے، کیا آپ صدارتی نظام میں صدر بننا چاہتے ہیں، چیف جسٹس نے کہا آپ کیوں تمام اختیارات فرد واحد کو دینے کیلئے صدارتی نظام چاہتے ہیں۔ آپ جو پڑھ رہیں وہ وہ آئین پاکستان نہیں، درخواست گزار نے کہا مجھے آئین پاکستان کا مطالعہ کرنے کی مہلت دیدے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہم یہ درخواست خارج کر دیتے ہیں۔ آپ آئین پڑھ لیں پھر اگر آپ لگا تو نئی
درخواست دائر کر دیجیے گا
