پاکستان اور بنگلہ دیش کو قریب لانے کے لیے کام کرنا ہو گا: صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بنگالی قوم خطے کی امیر ترین قوموں میں سےتھی،پاکستان اور بنگلا دیش کو قریب لانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کےعوام کی فلاح وبہبود کےلیےکام کرنا ہوگا، مل کر ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے دونوں ممالک کے عوام خوشحال ہوں۔

صدرِمملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہےکہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم بطورسفیرپاکستان کا دورہ کر رہی ہے، حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی۔

آصف علی زرداری نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کر رہی ہے، میں اس نسل سے تعلق رکھتاہوں جس نے ہمیں علیحدہ ہوتے دیکھا، آج کل کی نسل علیحدگی کےدرد کی کیفیت کو نہیں جان سکتی، کسی بھی طرح ہمیں اس درد کا مداوا کرنا ہے۔

بھارت کا پاکستان سے جھڑپوں میں طیارے گرنے کا اعتراف، بھارتی صحافیوں کی مودی سرکار اور فوج پرتنقید

 

صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش دنیا میں ایک کامیاب ملک کے طورپر جانا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی طرح بنگلا دیش کو بھی وسائل سےنوازا ہے،دونوں ممالک کےدرمیان تعاون کےوسیع مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک کی نوجوان نسل کو باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے، کھیل باہمی رابطوں کا اہم ذریعہ ہے۔

Back to top button