ان پر افسوس ہوتا ہےجنہیں اردو نہیں آتی اور اس پر فخر بھی کرتے ہیں : حنا خواجہ بیات

سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے اردو زبان سےناواقفیت پر فخر اور برطانوی اور امریکی لہجہ اپنانےوالوں پر افسوس کااظہار کیاہے۔

سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کا کہناہے کہ برطانوی اور امریکی زبان سیکھنےسے پہلے اردو سے واقف ہوناضروری ہے۔انہوں نے ایسے پاکستانیوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہےجو اپنی زبان اردو سےواقف نہیں ہیں اور اس بات پر فخر بھی کرتےہیں۔

بامقصد ڈرامے بننا بند ہوچکےہیں،ثانیہ سعید کا شکوہ

حنا خواجہ بیات نے کہا کہ آپ کوئی بھی لب و لہجہ اپنالیں چاہے برطانوی یا امریکی وہ نقلی ہی دکھائی دےگا، ہرایک کو اپنی گرومنگ پر کام کرنےکی ضرورت ہے۔پہلے اپنی قواعد پرکام کریں،پھر نئےالفاظ کاذخیرہ جمع کریں،پھر لب و لہجہ اپنائیں۔یہ دیکھ کر افسوس ہوتاہے کہ باآسانی لوگ یہ کہہ دیتےہیں کہ ہمیں اردو نہیں آتی اور اس پر فخر بھی کرتےہیں۔

حنا خواجہ بیات نےزور دیتے ہوئےکہا کہ آپ جب اپنی زبان اور ثقافت کاچھوڑ دیں گے تو اپ اپنی شناخت خود کھودیں گے،غیروں کی زبان سیکھنے سےپہلے اپنی زبان سےواقف ہونا ضروری ہے۔

Back to top button