کونسی اداکارہ متھیرا کی جڑواں بہن دکھائی دیتی ہے؟

پاکستانی فلم ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘ اور بھارتی فلم ’’ینگ ملنگ‘‘ میں آئٹم سانگ سے دل جیتنے والی معروف ماڈل اور ڈانسر متھیرا نے کہا ہے کہ کسی بھی خاتون کا میرے ساتھ موازنہ کوئی بُری بات نہیں ہے۔ متھیرا نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں اداکارہ کرن تعبیر کی ایک پوسٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے سوال اُٹھایا کہ نہ جانے لوگ انہیں اتنا بُرا کیوں سمجھتے ہیں؟ متھیرا نے جس پوسٹ کو شیئر کیا تھا، اس میں کرن تعبیر کی ایک تصویر پر ایک مداح خاتون نے کمنٹ کرتے ہوئے انہیں متھیرا کی جڑواں بہن قرار دیا تھا، کرن تعبیر نے خاتون کی جانب سے انہیں متھیرا کی جڑواں بہن قرار دیئے جانے پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انہیں ایسا کہنے پر اداکارہ سلام پیش کرتی ہیں۔
کرن تعبیر کے جواب کا اسکرین شاٹ متھیرا نے شیئر کرتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان سے موازنے کو اداکارہ بُرا سمجھ رہی ہیں، متھیرا نے لکھا کہ کسی بھی خاتون کا ان کے ساتھ موازنہ کرنا کوئی بُری بات یا تذلیل نہیں ہے لیکن اگر کوئی ایسا سمجھتا ہے تو اس کی اپنی مرضی ہے، متھیرا نے لکھا کہ ایسی سوچ رکھنے والوں کو وہ سلام پیش کرتی ہیں۔ متھیرا نے سوالیہ انداز میں مزید لکھا کہ نہ جانے کیوں لوگ انہیں اتنا بُرا سمجھتے ہیں؟ متھیرا کی جانب سے کرن تعبیر کی پوسٹ پر جواب دینے کی پوسٹ وائرل ہوگئی اور مختلف سوشل میڈیا پیجز نے بھی اسے شیئر کیا، جس پر لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کا ساتھ دیا۔ بہت سے لوگوں نے متھیرا کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ وہ صاف گو خاتون ہیں اور لوگ انہیں نہ جانے کیوں بُرا سمجھتے ہیں؟
پاکستانیوں کی اسرائیلی صدر سے ملاقات پر ہلچل
یاد رہے کہ پسند کی شادی کرنے کے بعد طلاق لینے والی متھیرا کو ہمیشہ ان کے بولڈ لباس اور بیانات کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ دوسری جانب کرن تعبیر رواں برس تب خبروں کی زینت بنی تھیں جب ان کے ایک پرانے ڈرامے کا سین وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے ڈبل رول ادا کیے تھے۔ وائرل ہونے والی کلپس میں کرن تعبیر کو شِزا اور فضا کے کرداروں میں دکھایا گیا تھا جوکہ دو سگے بھائیوں سے شادی کرتی ہیں، لیکن شادی والی رات ان کے شوہر بدل جاتے ہیں۔
