ریشم نے خلیل الرحمن قمر کو دوبارہ رگڑا کیوں لگا دیا؟

اداکارہ ریشم نے معروف ڈرامہ ساز خلیل الرحمن قمر کی جانب سے اداکارہ ماہرہ خان کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ دو سالوں سے میں سوشل میڈیا پر دیکھ رہی ہوں کہ خلیل قمر ماہرہ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں حالانکہ وہ اس معاملے میں بالکل غلط ہیں کیونکہ ماہرہ نے عورتوں کے حق کی بات کی تھی۔ ریشم نے ایک ٹی وی شو میں مداح کی جانب سے کیے گئے سوال پر اعتراف کیا کہ خلیل الرحمن قمر بہت اچھے لکھاری ہیں اور بہترین ڈائیلاگ لکھتے ہیں۔ ریشم نے کہا کہ لیکن جب وہ سوشل میڈیا دیکھتی ہیں تو انہیں ایسا لگتا ہے کہ خلیل قمر ایک اداکارہ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ ریشم کے مطابق خلیل قمر کہتے رہتے ہیں کہ میں نے ماہرہ خان کو ڈرامہ ’صدقے تمہارے‘ میں چانس دیا جہاں سے اس نے اپنا نام بنا لیا۔ لیکن سچ یہ ہے کہ اس میں خلیل قمر کا کوئی ہاتھ نہیں تھا۔ انہوں نے صرف ڈرامہ لکھا تھا جبکہ اس کی کاسٹ کا فیصلہ پروڈیوسر نے کیا تھا اور ماہرہ خان کو میرٹ پر اس کا حصہ بنایا گیا تھا۔ ریشم نے کہا کہ ڈرامہ ساز خلیل قمر سستی شہرت کے لیے اپنا نام کسی نہ کسی خاتون کے ساتھ جوڑنے کی کوشش میں رہتے ہیں لیکن وہ کسی روز برے پھنس جائیں گے۔

یاد رہے خلیل الرحمٰن قمر نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ ماہرہ کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ ڈرامہ ساز نے کہا تھا کہ ’’صدقے تمہارے‘‘ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کرنا ایک گناہ عظیم تھا، خلیل قمر گزشتہ دو سال سے ماہرہ کے خلاف بیانات دیتے آ رہے ہیں جس کی وجہ مارچ 2020 میں ایک ٹی وی شو میں ماروی سرمد کے ساتھ ہونے والی جھڑپ تھی جس میں انہوں نے نامناسب زبان کا استعمال کیا تھا۔ ماہرہ خان نے اس معاملے میں خلیل الرحمن قمر کی مذمت کی تھی۔ ماہرہ کے بیان پر خلیل قمر نے افسوس کا اظہار کیا تھا اور تب سے وہ ان کے خلاف باتیں کرتے آ رہے ہیں۔

پاکستانیوں کی اسرائیلی صدر سے ملاقات پر ہلچل

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے ڈرامہ ساز اور لکھاری خلیل الرحمن قمر کی زندگی پر بننے والے ڈرامے ’’صدقے تمہارے‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور انہیں بطور اداکارہ کافی شہرت ملی تھی۔

Back to top button