بشریٰ بی بی کا ترجمان کون ؟تحریک انصاف میں تنازع کھڑا ہوگیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمانی پر پارٹی میں تنازع کھڑاہوگیا۔
مشعال یوسفزئی نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نےمجھے بشریٰ بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے جبکہ مسرت جمشید چیمہ کا دعویٰ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں بشریٰ بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے۔
مسرت چیمہ کا کہنا تاکہ مشعال یوسفزئی کو صرف لیگل معاملات سونپے گئے ہیں۔
فیصل چودھری ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی کی ترجمانی کیلئےپارٹی کسی کو بھی نوٹیفائی کرسکتی ہے،پارٹی کا نوٹیفکیشن سامنے یا تو اس پر بات کروں گا۔
خیال رہےکہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں مشعال یوسفزئی کا وکالت نامہ بھی چیلنج ہوا تھا اور عدالت نےوکالت نامےکےمعاملےپرمشعال یوسفزئی کوشوکاز نوٹس جاری کیا۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل کےباہر میڈیا سےگفتگو میں مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ میں کچھ لوگوں کیلئےتھریٹ بنی ہوئی ہوں، میراجیل میں داخلہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ اپنوں اور پرایوں کی ملی بھگت کی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا خیال تھاچپ کرکے بیٹھ جاؤں گی، ان کوپتہ نہیں تھا مزاحمت کروں گی، ڈیڑھ سال میں میری وجہ سے3مرتبہ سماعت روکی گئی ہے۔
مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ مسرت جمشید چیمہ کوترجمان نہیں بنایا گیا، وہ میڈیا ٹاک میں میرے ساتھ کھڑی ہوں گی، بشریٰ بی بی کی ترجمان میں تھی، میں ہی رہوں گی۔
صحافی نے سوال کیا کہ کون آپ کے آگے رکاوٹ کھڑی کررہا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ کچھ پردے رہنے ہی دیں۔