بیوہ ہونے والی حدیقہ کیانی کی اداکار بلال عباس سے شادی

گلوکاری میں صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اداکاری میں قسمت آزمائی کرنے والی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے شوہر کی موت کے بعد خود سے کافی کم عمر اداکار بلال عباس سے دوسری شادی کرلی ہے۔ جی ہاں، بالکل ایسا ہی ہوا ہے لیکن ایک ٹی وی ڈرامے میں جس کا نام ہے ’’دوبارہ‘‘۔ یہ ڈرامہ سیریل عوام میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور اسکی ریٹنگ بتاتی ہے کہ لوگ اب معمول سے ہٹ کر کہانیوں پر بنے ڈرامے دیکھنا چاہتے ہیں۔
کم عمر نوجوان سے شادی کرنے والی حدیقہ کیانی کا ڈرامے ’’دوبارہ‘‘ ہم ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے، جس کی 20 سے زائد قسطیں نشر کی جا چکی ہیں۔ اسکی کہانی ثروت نذیر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات دانش نواز نے دی ہیں، ڈرامے میں حدیقہ کیانی کے علاوہ بلال عباس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، حدیقہ اور بلال عباس کی عمروں میں بڑا فرق ہونے کے باوجود دونوں کو رومانوی جوڑی کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
ڈرامے مکینکہانی کچھ یوں ہے کہ حدیقہ کیانی کے شوہر کا انتقال ہو جاتا ہے، جس کے کئی برس بعد وہ خود سے کافی کم عمر لڑکے سے عشق ہو جانے پر شادی رچا لیتی ہیں، ڈرامے میں دیگر سماجی فرسودہ مسائل کو بھی دکھایا گیا ہے اور اسے کہانی کی وجہ سے کافی سراہا جا رہا ہے۔
انوشے اشرف نے اپنے ہونے والے شوہر کو کیوں فارغ کیا؟
حدیقہ کیانی نے ڈرامے کی مقبولیت کے بعد حال ہی میں انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا کہ ’’دوبارہ‘‘ کی مقبولیت سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ غیر روایتی کہانیوں پر مبنی ڈرامے دیکھنے کے خواہاں ہیں، اداکارہ نے ڈرامے کے اپنے مناظر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’’دوبارہ‘‘ کی ریٹنگ 8.8 آئی ہے جوکہ اس کی بے حد مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے۔ حدیقہ کیانی نے لکھا کہ اگرچہ وہ ریٹنگ پر یقین نہیں رکھتیں مگر ’’دوبارہ‘‘ کی ریٹنگ سے معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح لوگ غیر روایتی کہاںیوں اور غیر روایتی کرداروں کو سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
گلوکارہ اور اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’’دوبارہ‘‘ کی ریٹنگ نہ صرف لکھاری بلکہ ڈراما ساز، پروڈیوسر اور اداکاروں کو بھی سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ انہیں کیسے ڈرامے بنانے چاہئیں۔ حدیقہ کے موقف سے اکثر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ اب لوگ سکرین پر غیر روایتی کہانیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔
