ورلڈ کپ:آسٹریلیا نے ہالینڈ کو 309 رنز سے شکست دیدی

کرکٹ ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈ کو 309 رنز سے شکست دے دی، میکسویل نے 40 گیندوں پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا ، جبکہ وارنر نے 104 سکور کیے۔
نئی دہلی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو جیت کےلیے 400 رنز کا ہدف دیا تھا جو 90 پر ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا کے پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے نیدرلینڈز کے وکرم جیت سنگھ نے 25 رنز کی اننگز کھیلی تیجا نڈامنورو نے 14 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 8 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ مچل مارش نے دو جبکہ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ یہ ون ڈے کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے دوسری بڑی کامیابی ہے۔ سب سے بڑی کامیابی کا اعزاز بھارت کے پاس ہے جو اس نے جنوری 2023 میں سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دے کر حاصل کیا تھا۔اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا کی پہلی وکٹ چوتھے اوور میں 28 رنز پر گرنے کے بعد ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ نے پارٹنر شپ قائم کی اور اسکور 160 رنز تک پہنچایا۔اس کے بعد 23.3 اوورز میں آسٹریلیا کی دوسری وکٹ گری جب اسٹیو اسمتھ 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تیسری وکٹ پر ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین کے درمیان 84 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ لبوشین 62 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔جوش انگلس 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ انکے بعد آؤٹ ہونے والے بلے باز ڈیوڈ وارنر تھے جنہوں نے 104 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ کیمرون گرین کی صورت میں گری جب وہ 290 کے مجموعے پر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اس کے بعد گلین میکس ویل نے نیدرلینڈز کے بولرز کو ترنوالہ بناتے ہوئے 40 گیندوں پر سنچری جڑ دی۔ ساتویں وکٹ پر 44 گیندوں پر 103 رنز کی پارٹنرشپ بنی جس میں میکس ویل کے 93 رنز شامل تھے۔
گلین میکس ویل 44 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیل کر آخر اوور میں آؤٹ
اداکارہ عنایا خان اب تک شادی کیوں نہیں کر سکیں؟
ہوئے۔ آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 399 رنز بنائے۔
