ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے مسلسل 7 دن تک رونے کی کوشش میں شہری نابینا ہوگیا

دنیا میں کئی ایسے افراد موجود ہیں جو کچھ منفرد کرکے اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز کی بُک میں درج کرواتے ہیں۔ نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے بھی کچھ ایسا ہی سوچا اور مسلسل 7 دن تک رو کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹس کے مطابق اس منفرد ریکارڈ کو بنانے کی کوشش کے دوران نائیجیرین شخص جس کا نام ٹیمبو ایبرے ہے اپنی قوت بصارت عارضی طور پر کھو بیٹھا۔
ٹیمبو ایبرے نے بتایا کہ اس نے ابھی گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام کو اپنی اس کوشش کے بارے میں اطلاع نہیں دی تھی اس لیے یہ کوشش شمار نہیں کی جائے گی۔ تاہم وہ دوبارہ طویل وقت تک مسلسل رونے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کرے گا۔ان دنوں نائیجیرین افراد گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں اپنا نام درج کروانے کے لیے منفرد اور حیرت انگیز کام کررہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں نائیجیرین خاتون نے تقریباً 100 گھنٹوں تک مسلسل
انسانوں کے لیےآخر کتنا درجہ حرارت بہت زیادہ ہوتا ہے؟
کھانا پکانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
