ذوالفقار علی بھٹو پھانسی سےمتعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو پھانسی سےمعتلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیاگیا۔12دسمبر کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سبراہی میں 9رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا ۔لارجربینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس منصورعلی شاہ ،جسٹس یحییٰ آفریدی ،جسٹس امین الدین جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس حسن اظہر رضوی،جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس پر ابتک سپریم کورٹ میں 6سماعتیں ہوچکیں۔آصف زرداری نے 2اپریل 2011کو ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایاتھا۔صدارتی ریفرنس پرپہلی سماعت 2جنوری 2012کوہوئی
پی ٹی آئی9مئی کےملزمان کو بچاناچاہتی ہے
تھی ۔ریفرنس پر آخری سماعت 12نومبر 2012کو ہوئی تھی ۔