شادی کے لیے آئيڈیل کے انتظار میں بیٹھی پاکستانی اداکارائیں

جس طرح ہر چیز کا ایک وقت قدرت کی جانب سے مقرر ہوتا ہے اسی طرح شادی کا بھی ایک وقت گزر جاتا ہے- ہمارے معاشرے میں لڑکی جتنی بھی کامیاب ہو مگر جب اس کی شادی کی عمر ڈھلنے لگتی ہے تو ساری دنیا کو پریشانی ہو جاتی ہے کہ اس کی شادی کیوں نہیں ہورہی ۔ ہماری کچھ اداکارائيں بھی کامیابی کی سیڑھیاں اس حد تک چڑھ چکی ہیں کہ اتنی بلندی سے ان کو ان کا آئيڈيل تلاش کرنے میں بہت دشواری ہو رہی ہے- اور یہی ان کی شادی کی تاخیر کا سبب بھی ہے آج ہم آپ کو ان ہی اداکاراؤں کے بارے میں بتائيں گے –
1: عائشہ عمر
Image result for ayesha umar picبلبلے کی خوبصورت عائشہ عمر نے شوبز میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کے شعبے میں بھی بہت کام کیا ہے اس وقت عمر کی 38 بہاریں دیکھ چکی ہیں- بلبلے ، زندگی گلزار ہے جیسے ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرچکی ہیں اس کے علاوہ فلم کراچی سے لاہور اور کاف کنگنا میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں- اب تک جیون ساتھی کی تلاش میں کامیاب نہیں ہو سکی ہیں اور تنہا زندگی گزار رہی ہیں- اگرچہ انہوں نے خود کو اتنا فٹ رکھا ہوا ہے کہ ان کو دیکھ کر قطعی طور پر ان کی اصل عمر کا اندازہ نہیں ہو پاتا ہے-
2: صبا قمر

Image result for saba qamar

خوبصورت انداز و صلاحیتوں سے مالا مال صبا قمر کو دیکھ کر کسی صورت بھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ 35 سال کی ہو چکی ہیں بلکہ جس طرح انہوں نے خود کو مینٹین رکھا ہے اس سے یہ لگتا ہے کہ صبا قمر درحقیقت ابھی جوانی کی دہلیز پر قدم رکھ رہی ہیں ۔ صبا قمر کی کامیابیوں کے جھنڈے صرف پاکستان ہی میں نہیں لہرا رہے ہیں بلکہ بھارت کی فلم ہندی میڈیم میں منجھے ہوئے اداکاروں کے سامنے انہوں نے اپنی اداکاری سے خود کو منوایا ہے ۔ بنٹی آئی لو یو ، باغی چیخ ، بے شرم اور ڈائجسٹ رائٹر جیسے مختلف نوعیت کے کرداروں میں خود کو منوانے والی صبا قمر کو شاید شادی کے لیے اب تک وقت نہیں مل سکا ہے مگر اب ان کے چاہنے والے ان کو حقیقی دلہن کے روپ میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں-
3:زارا شیخ

Image result for zara sheikh

مشہور اداکارہ زارا شیخ نے فلم تیرے پیار میں ” سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور اس کے بعد چالیس کے قریب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور نگار ایوارڈ سے بھی نوازی گئيں- مگر انہوں نے بھی چالیس سال کی عمر تک پہنچنے کے باوجود اب تک جیون ساتھی کا انتخاب نہیں کیا ہے اور اب شوبز میں بھی کم کم کام کرنا شروع کر دیا ہے-
4: میرا

Image result for meera

اسکینڈل کوئین میرا کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے کیپٹن نوید کے علاوہ بہت سارے افراد کے نام میرا کے ساتھ اسکینڈلز کی صورت میں سامنے آتے رہے ہیں- مگر عمر کی 42 بہاریں دیکھنے کے باوجود ابھی تک میرا اپنے آئیڈیل کی تلاش میں ناکام رہی ہیں- مگر ابھی بھی مایوس نہیں ہیں اور امید رکھتی ہیں کہ وہ جلد ہی اپنا آئيڈیل تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی-
5: ریشم

Image result for resham

ریشم کا شمار پاکستان شوبز میں بہت زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے پروفیشن کو ہر کام سے زیادہ اہمیت دی- اس لیے ان کا نام بڑی اسکرین کے ساتھ ساتھ چھوٹی اسکرین کی بھی مشہور ہیروئين میں ہوتا ہے- اس کے علاوہ ماڈلنگ کے شعبے میں بھی انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس وقت عمر کی 52 بہاریں دیکھ چکی ہیں اور کاموں میں مصروف ہو کر شادی کی طرف دھیان ہی نہ دے پائیں اب دیکھتے ہیں کہ وہ دلہن کا کردار حقیقی زندگی میں کب تک ادا کرنے کی تیاری کرتی ہیں-
6: مہوش حیات

مہوش حیات جو عمر کی سینتیس بہاریں دیکھ چکی ہیں کامیابیوں کے ایسے سفر پر رواں دواں ہیں جس کی خواہش ہر اداکارہ کے دل میں ہوتی ہے- تمغہ حسن کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کے کھاتے میں بلاک بسٹر موویز اور ڈراموں کی ایک لائن ہے مگر اب تک ان کی نظر انتخاب زندگی کے ساتھ کے طور پر کسی پر نہیں ٹہر سکی ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!