آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ محمد رضوان کے نام

پاکستان کرکٹ کے مایاناز کھلاڑی محمد رضوان کو ایک اور اعزاز مل گیا، انہوں نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رضوان کے ساتھ بھارت کے اکثر پٹیل اور آسٹریلیا کے کمیرون گرین کی اس کیٹگری میں نامزدگی ہوئی تھی۔ محمد رضوان نے ایوارڈ جیتنے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے اسے سیلاب متاثرین کےنام کیاہے۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے نمبرون بیٹر نے کہا کہ ساتھی کھلاڑیوں کامشکور ہوں جنہوں نے چیزوں کو آسان بنایا۔ ایوارڈ پانے سے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا،اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ وہ عزت سے نواز رہاہے ،کوشش کروں گا کہ ورلڈکپ میں بھی اپنی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھوں۔

دوسری جانب ویمن کیٹگری میں بھارت کی ہرمن پریت کور نے پلیئر آف دی منتھ قرار دیاگیاہے۔

Back to top button